وفاقی وزیر اعظم سواتی اور سعودی سفیر کی ملاقات

وفاقی وزیر اعظم سواتی اور سعودی سفیر کی ملاقات

پبلک نیوز: وفاقی وزیر ریلویز اعظم سواتی سے سعودی عرب کے سفیرنواف سعید الماکی کی ملاقات۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال۔ ملاقات میں پاکستان ریلویز کے مختلف منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ دوطرفہ تعلقات میں استحکام لانے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی عظیم اور لازاول ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات میں وسعت آگئی ہے۔ حکومتی شخصیات اور عوام شاہ محمد بن سلمان کی صحت و سلامتی کیلئے دعا گو ہیں۔ وزیر ریلویز اعظم سواتی سعودیہ نے پاکستان میں سعودی سفیرکی خدمات کو سراہا۔

سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اخوت و محبت کے رشتے بہت مضبوط ہیں۔ پاکستان میں ہر طرح کے کاروبار کے لئے دوستابہ ماحول ہے۔

وزیر ریلویز اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ریلویز ملکی اور بین لاقوامی سپلائزرکے ساتھ طویل مدتی معاہدے کررہا ہے، ملکی و عالمی معاہدوں کے ذریعے اپنے کسٹمرز کو بہتر بنانے میں کوشاں ہے۔ پاکستان کے بزنس فرینڈلی ماحول سے سعو دی سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور سعود یہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے خواہاں ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔