ویب ڈیسک: معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے اپنے لاپتہ کتوں کو ڈھونڈ کر لانے والے کے لیے 5 لاکھ ڈالرز کے خطیر انعام کا اعلان کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف گلوکارہ کے کتوں روز گزشتہ نامعلوم شخص انکے ملازم سے چھین کر فرار ہو گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم نے اعلیٰ نسل کے کتوں کو چھیننے کے لیے لیڈی گاگا کے ملازم پر فائرنگ بھی کی جس سے وہ زخمی ہو گیا تھا۔
لاس اینجلس پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ملزم نے سیمی آٹو میٹک گن کے ذریعے فائرنگ کی، معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ لیڈی گاگا کے دونوں کتے 'کوجی' اور 'گستاف نایاب فرانسیسی نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔