پاکستان سپرلیگ میں ملتان سلطانزکی پہلی فتح

پاکستان سپرلیگ میں ملتان سلطانزکی پہلی فتح
کراچی (پبلک نیوز) پی ایس ایل کے سپرمقابلے جاری، ملتان سلطانزنےلاہور قلندرز کو7وکٹوں سےشکست دےدی.ملتان سلطانزنے158رنز کاہدف17ویں اوورمیں پوراکرلیا.محمدرضوان 49گیندوں پر76رنزبناکرنمایاں رہے.جیمز وینس 5 اورکرس لین صفر پر آؤٹ ہوئے،صہیب مقصود 61 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے.تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے ساتویں میچ کا ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 158 رنز کا ہدف دے دیا تھا.لاہورقلندرزنے6وکٹوں کےنقصان پر157رنزبنائےتھے. محمد حفیظ 60 رنز کےساتھ ٹاپ اسکورر رہے.جو ڈینلےنے 31 رنز اورفخر زمان نے 9رنز بنائے.کپتان سہیل اختر پھر ناکام ،7 رنز بنا سکے.سمت پٹیل 26 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے.شاہنواز دھانی اور کارلوس بریتھویٹ کی 2،2 وکٹیں.عثمان قادر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔