اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان پر واجب الادا ملکی اور غیرملکی قرضوں میں اضافہ ہوگیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان پر قرض 39 ہزار 861 ارب روپے سے بڑھ کر 41 ہزار 466 ارب روپے ہوگیا۔ جون 2021 میں پاکستان پرقرضوں کا حجم 26 ہزار 265 ارب روپے تھا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان پر واجب الادا ملکی اور غیرملکی قرضوں میں اضافہ ہوگیا۔ پاکستان پر قرض 39 ہزار 861 ارب روپے سے بڑھ کر 41 ہزار 466 ارب روپے ہوگیا۔ ملک پر واجب الادا قرضوں کی رقم میں 1605 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔ جون 2021 میں پاکستان پر قرض 26 ہزار 265 ارب روپے تھا۔ ستمبر 2021 میں 26 ہزار 444 ارب روپے تک ہوچکا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان پر غیر ملکی قرضہ 13 ہزار 595 ارب روپے سے بڑھ کر 15 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ جون 2021 سے ستمبر 2021 کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر میں اضافے سے پاکستان کو 665 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ قرضوں پر فراہم کی گئی ریاستی گارنٹی 2472 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ملکی قرضوں پر ریاستی گارنٹی 1564 ارب روپے ہوچکی ہے۔ ذرائع سے پتا چلا ہے کہ غیر ملکی قرضوں پر حکومتی گارنٹی 908 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان کو دوست ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے3.7 ارب ڈالر کا ڈیٹ ریلیف ملا۔ اس وقت پنجاب کے ذمے ملکی قرضوں کا حجم 6 ارب ڈالر ہے۔ سند ھ کے ذمے ملکی قرضوں کا حجم 2.677 ارب ڈالر ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختون خواہ کے ذمے 1.757 ارب ڈالر اور بلوچستان کے ذمہ 29 کروڑ 91 لاکھ ڈالر ہے۔ آزاد کشمیر کے ذمہ ملکی قرضوں کا حجم 22 کروڑ ڈالر ہے۔ گلگت بلتستان کے ذمے چار کروڑ ڈالر ہے۔