کراچی میں9 سال پہلے دفن کیا گیا ڈھانچہ برآمد

کراچی میں9 سال پہلے دفن کیا گیا ڈھانچہ برآمد
کراچی ( پبلک نیوز) اورنگی ٹاون خیرآباد سے 9 سال پہلے دفن کیا گیا ڈھانچہ برآمد۔ پولیس تفتیش کے دوران کیس میں سنسنی خیز انکشافات۔ پولیس کے مطابق ڈھانچہ گھر کے اندر کھدائی کے بعد نکالا گیا۔ 2017 میں کورنگی سے لاپتہ نورزمان کیس پر کام کررہی تھی۔ لاپتہ شہری کی بیوی سے بیان لینے پہنچی تو خاتون نے انکشافات کیے۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ لاپتہ نورنے دو شادیاں کرکھی تھیں۔ لاپتہ شخص نے اس کے بیٹے کو قتل کرکے گھر میں ہی دفنا دیا تھا۔ خاتون نے کمرے کی نشاندہی کی جس پر پولیس نے کھدائی کی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔