لاہور: ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو مکمل تعاون اور مددکی یقین دہانی کرا دی. چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے وزیراعظم شہبازشریف سے رابطہ کیا اور میگا ایونٹ کی سکیورٹی کے معاملے پر بات چیت کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی نے وزیراعظم کو نگران پنجاب حکومت کے رویئے اور پی ایس ایل میچزکی کراچی منتقلی بارے آگاہ کیا۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ کا انعقادقومی اداروں کی ذمہ داری ہے، صورتحال واضح نہ ہوئی تو میچز کراچی میں کرانے پر مجبور ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو مکمل تعاون اور مددکی یقین دہانی کرا دی ۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے، آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ کی سکیورٹی کے لئے سرکاری خزانےسے 50 کروڑ روپے دینے سے انکار کر دیا تھا۔