ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کیلئے مریم نواز کی قیادت میں کام کریں گے اور اگر وزیر اعلیٰ کی تضحیک کی جائے گی تو جواب دیں گے۔
تفصیلا ت کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آج پنجاب کی تاریخ کا اہم دن ہے، عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، مہنگائی کم اور روزگار فراہم کرنا ہمارا منشور ہے۔ایک خاتون وزیر اعلی مسلسل محنت اور جدو جہد کے بعد یہاں تک پہنچی کہ 12کروڑ کے صوبہ کی وزیر اعلی ہونے جا رہی ہے،میرے لیےبطور خاتون یہ قابل فخر بات ہے،جو ایک اچھا چیف ایگزیکٹوُ جو ان کی زندگی میں بہتری کیلئے ہمہ تن گوش ہو وہ منتخب ہونے جا رہا ہے، مریم نواز ٹائم لائن کےُساتھ ایک روڈ میپ آپ لوگوں سے شیئر کریں گی،ایئر ایمبولینس پورے پاکستان میں نہیں جیسے اب پنجاب میں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہوگا،جن لوگوں نے 9 مئی کا واقعہ کیا وہ سیاسی قیدی نہیں، مال غنیمت سمیٹنے، کور کمانڈر ہاؤس جلانے والوں کو معاف کرنے کی قانون میں گنجائش نہیں، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو کوئی بھی معاف نہیں کرے گا۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی اسمبلی میں اقتدار کی پامالی نہیں کی، ہمیں اپنا تحفظ اور جواب دینا اچھے طریقے سے آتا ہے، وزیر اعلیٰ کی تضحیک کی جائے گی تو جواب دیں گے، مریم نواز کی قیادت میں بچیوں پر تیزاب گردی کے واقعات ختم کریں گے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز روایتی وزیراعلیٰ نہیں ہوں گی، ان کی سوچ مختلف ہے، آپ کو کام ہوتا نظر آئے گا، مریم نواز عام آدمی کی زندگی میں بہتری لائیں گی، ہم نے ہمیشہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رمضان بھی آ رہا ہے اس حوالہ سے مریم نواز تمام ممبران کی ڈیوٹی لگائیں گی،کوئی ممبر اسمبلی آپکو گھروں میں بیٹھا نظر نہیں آئے گا،پاکستان کیلئے جو بہتر ہو سکتا ہے وہ کریں گے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ میاں اسلم اقبال کو دعوت دے رہے ہیں کہ اسمبلی میں تو آئیں،میاں اسلم اقبال کو گاڑی چاہیئے تو وہ بھی فراہم کرنے کو تیار ہیں،اسلم اقبال پنجاب اسمبلی میں جیسے فرعون بنے رہے یہ آپ بھی جانتے ہیں،انکا لیڈر پہلے ڈسٹ بن سر پر پہن کر پھرتا رہا۔