مراد علی شاہ تیسری مرتبہ وزیر اعلی سندھ منتخب

مراد علی شاہ تیسری مرتبہ وزیر اعلی سندھ منتخب

(ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ تیسری مرتبہ وزیر اعلی سندھ منتخب ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ  112ووٹ لیکر وزیر اعلی سندھ منتخب ہوئے ہیں ۔ اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے ووٹوں کی گنتی کے بعد اعلان کیا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے بتایا کہ  148 ووٹ کاسٹ کیے گئے  ، 112 ووٹ مراد علی شاہ کو ملے جبکہ  ایم کیوایم کے  علی خورشيدی کو36ووٹ ملے  سکے۔

بعد ازاں نو منتخب وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ نے اسمبلی میں  اپنی سیٹ سنبھالی۔

پیپلز پارٹی کے سردار شاہ نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ  مراد علی شاہ آج تیسری مرتبہ قائد ایوان منتخب ہوئے، گڑھی خدا بخش میں ہمارے شہدا مدفون ہیں۔ آج آپ کے جیالے وزیر اعلیٰ منتخب ہو رہے ہیں ، میں پورے ایوان کو مبارکباد دیتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ  یہ بہت بڑی اعزاز کی بات ہے والد کے بعد ان کا بیٹا منتخب ہو۔ یہ بہت کم ہوتا ہے کہ باپ کے بعد بیٹا ان کے نقش قدم پر چلے۔

ایم کیو ایم کے عبدالوسیم  نے اسمبلی میں  خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ  میں دل کی گہرائیوں سے مراد علی شاہ کو مبارکباد دیتا ہوں، جو تیسری مرتبہ منصب آپ کو عطا ہوا ہے، اس کو سندھ کے لیے بہتر انداز میں استعمال کیا جائے ۔

انہوں نے کہا  کہ  عوام چاہتی ہے کہ ان کے علاقے کے مسائل حل ہوں۔ امید کرتا ہوں بلا تفریق علاقوں کے مسائل حل کریں گے، جو غلطیاں ہوئی ان کو در گزر کریں اور ایک اچھی ریت ڈالی جائے ۔