پنجاب میں آج شام سے بارشوں کا تگڑااسپیل شروع ہونے کا امکان

پنجاب میں آج شام سے بارشوں کا تگڑااسپیل شروع ہونے کا امکان
کیپشن: پنجاب میں آج شام سے بارشوں کا تگڑااسپیل شروع ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: جنوبی پنجاب سمیت پنجاب بھر میں آج رات سے بارش کا ایک تگڑا راؤنڈ شروع ہونے کا امکان ہے جو 28 فروری تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ  بالائی وسطی پنجاب میں اکثر مقامات پر شدید ژالہ سمیت جنوبی پنجاب کے تقریباً تمام علاقوں میں بھی اچھی بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں دوسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ بالائی وادی نیلم، گریس، لیپہ، مکڑا، پیرچناسی، پیر ہسی مار اور پیر چیلہ برف سے ڈھک گئے۔ پنجال گلی اور شیڑگلی برفباری کے بعد بند، سدھن گلی، شیروڈھارا،محمود گلی میں برف ہٹانےکا کام جاری ہے۔ لوہار گلی کے مقام پر سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بھاری مشینری مٹی کی تودے ہٹاکر ٹریفک بحال کرنے میں مصروف ہے۔

  گلگت بلتستان بھر میں طویل خشک سالی کے بعد برفباری جاری ہے۔ وادی شگر نے ایک بار پھر برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ وادی تیراہ میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے۔ بالا کوٹ کے سیاحتی مقام وادی کاغان، ناران، شوگراں میں وقفےوقفےسے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے۔ مانسہرہ اور ہری پور کے میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ تحصیل غازی اور خانپور میں گذشتہ رات سے کہیں موسلا دھار اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر خیبر میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

بلتستان میں گزشتہ 14 گھنٹوں سے برفباری کا سلسلہ جاری:

بلتستان ریجن کے چاروں اضلاع میں پچھلے 14 گھنٹوں سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک سکردو میں چھ انچ برف پڑ چکی ہے۔ برفباری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔موسم خراب ہونے کی وجہ سے دو دن سے پی آئی اے کی پرواز منسوخ ہو گئی ہے۔ برفباری کے باعث شاہراہ بلتستان ہر قسم کی ٹریفک کےلئے بلاک ہو گیا ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں تک برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ برفباری کے باعث کسانوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مظفرآباد۔وادی نیلم جانوئی میں برفانی تودے تلے دب کر جانبحق افراد تاحال نا مل سکے۔

شدید برف باری کے باعث ریسکیو آپریشن بھی تعطل کا شکار ہوگئی۔ پاک فوج اور مقامی افراد کی بڑی تعداد علاقے میں موجود ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ برفانی تودے تلے دبنے والے تینوں نوجوان مقامی ہیں۔ برف باری رکنے پر دوبارہ آپریشن شروع ہو گا۔

Watch Live Public News