بالی وڈ اداکارہ کاجل نے بچپن کی ایک تلخ حقیقت بیان کر دی

بالی وڈ اداکارہ کاجل نے بچپن کی ایک تلخ حقیقت بیان کر دی

نیو دہلی ( پبلک نیوز) اداکارہ کاجل نے کہا کہ جب میرے والدین میں علیحدگی ہوئی تو اس وقت میں صرف ساڑھے چار سال کی تھی، یہ واقعہ میرے لیے انتہائی تکلیف د ہ تھا۔

بالی وڈ کی معروف ادا کارہ کاجل کا ایک نجی چینل کے شو میں کہنا تھا کہ جب میری عمر ساڑھے چار سال تھی تو میرے والدین میں علیحدگی ہو گئی تھی جسکی وجہ سے میر ا بچپن کسی بھی مشکل سے دو چار ہو سکتا تھا۔

میری پرورش خاصی حیرت انگیز طو ر ہوئی مجھے مستقل پر رکھنے والی ایک ایسی متاثر کن شخصیت نے پالا جس نے مجھے زندگی کے نشیب و فرا ز کے بارے بہت کچھ سمجھایا۔

کاجل کا مزید کہنا تھا میرے ایسے بہت سے دوست ہیں جن کے والدین ایک ساتھ ہیں لیکن و ہ آج کسی اچھے مقام پر نہیں ہیں حالانکہ ان کا بچپن میرے

بر عکس کافی اچھا گزرا پھر بھی وہ سوسائیٹی اپنا جائز مقام بنانے سے قاصر ہیں ۔

انہوں مزید کہا میں نے اپنے والدین سے بہت پیا ر کیا حالانکہ وہ علیحدہ علیحدہ رہتے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔