’نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی‘

’نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی‘
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ نگراں کابینہ غیر جانبدار اور غیرسیاسی ہوگی نگراں کابینہ میں سیاسی جماعت کے ورکرکو شامل نہیں کرنا چاہئے ۔ خیبرپختونخوا کے ترجمان نے کہا کہ صرف اپوزیشن کے نامزد لوگوں کو ہی شامل کرنا افسوسناک ہےغیرجانبداری کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے کوئی نام نہیں دیا ہے ، نگراں وزیراعلیٰ کو متفقہ طور پر نامزد کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نگراں کابینہ اپوزیشن لیڈرنے گورنرہاؤس میں بیٹھ کر تشکیل دی ہے ، نگراں وزیراعلی نے کس کےکہنے پر گورنر ہاؤس میں مشاورت کی ہے ۔ شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ نگراں کابینہ میں سب سے بڑی سیاسی جماعت کو نظر انداز کرنا مفاد میں نہیں ہے ، کابینہ کی تشکیل میں پاکستان تحریک انصاف سےمشاورت نہ کرنا افسوسناک ہے ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔