بابر اعظم 2 مرتبہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بننے میں کامیاب

بابر اعظم 2 مرتبہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بننے میں کامیاب
قومی کرکٹر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم دوسری مرتبہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ قومی کرکٹر بابر اعظم مسلسل دوسری مرتبہ پھر سے یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔ حیرت انگیز طور پر کپتان بابر اعظم نے 2022 میں صرف 9 ون ڈے میچز کھیلے تھے لیکن انہوں نے ان 9 میچز میں سے تین سنچریز اور 5 نصف سنچریز اسکور کیں اور صرف ایک ہی میچ میں ناکام رہے ہیں ۔ صرف انفرادی سطح پر ہی نہیں بلکہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے بھی 2022 میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اسے صرف ایک ون ڈے میچ میں شکست ہوئی ہے ۔ خیال رہے کہ بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2022 کا کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سوشل میڈیا پر بابر اعظم کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بننے پر مبارکباد دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔