ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرجا پہنچا

ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرجا پہنچا
کراچی : ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرجا پہنچا، 255 روپے 43 پیسے کا ہو گیا۔ آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کے لیے حکومت نے دو روز ڈالر کی قدر کو مارکیٹ کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک دم 12 روپے بڑھ کر 252 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگیا تھا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار آج ایک دن میں انٹر بینک میں ڈالر 24روپے 54 پیسے مہنگا ہو کر 255 روپے 43 پیسے کا ہو گیا، انٹر بینک اوراوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدرکا فرق ختم ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ انٹر بینک اور گرے مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20 روپے سے زائد کا فرق تھا جس کی وجہ سے لوگ غیر ملکی کرنسی حوالے اور ہنڈی کے ذریعے پاکستان بھجوارہے ہیں۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مارکیٹ کی طلب کے مطابق کرنے سے زرمبادلہ کی ترسیل دوبارہ بینکنگ نظام کے ذریعے ہو جائے گی۔ ڈالر کو آزاد کرکے مارکیٹ فورسز پر چھوڑنے کے فیصلے کے نتیجے میں ڈالر کی قدر میں یک دم بڑا اضافہ ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی رسد نہ ہونے کی وجہ سے اس بات کا پہلے ہی امکان تھا کہ ڈالر کے اوپن ریٹ 250 روپے کی سطح سے اوپر چلے جائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔