آزاد کشمیر میں بھی تبدیلی آگئی،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے قانون ساز اسمبلی کی 45 میں سے 25 نشستیں جیت لیں،حکومت بنانے کے لئے سادہ اکثریت مل گئی ،پیپلزپارٹی 11 سیٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ مسلم لیگ ن 6 نشستیں جیت کر تیسرے نمبر پر ہے ،مسلم کانفرنس صرف ایک نشست حاصل کرسکی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے آزاد کشمیر الیکشن میں تشدد اور دھاندلی کاسہارالیا،اس کے باوجود پیپلزپارٹی نے پہلے سے3 نشستیں زیادہ حاصل کیں اور 11سیٹوں کےساتھ اپوزیشن کی سب سےبڑی جماعت بن گئی، چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی قواعدکی خلاف ورزیوں پر تحریک انصاف کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا۔ انتخابی نتائج تسلیم نہیں کیے اور نہ کروں گی، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں 2018 کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے،اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہوگا، جماعت جلد فیصلہ کرے گی، آپ کے ماننے یا نہ ماننے سے کیا ہوتا ہے؟ آپ تو کسی پراپرٹی کی ملکیت بھی نہیں مانتی تھیں، پھر ماننا پڑا، شہباز گل کا جواب، اب یہ بھی ماننا پڑے گا۔ لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ سے گرفتار کرلیا ہے، تھانے پر حملے اور وردی پھاڑنے کےالزامات،مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عطا تارڑ کی گرفتاری حکومت کی شدید بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ۔ آزادکشمیر الیکشن میں 2 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ شروع ہی نہ ہوسکی، ایل اے 16 میں دوبارہ پولنگ کا فیصلہ آج کیا جائے گا،سیکرٹری الیکشن کمیشن آزادکشمیرکا کہنا ہے کہ42 حلقوں کے نتائج کے مطابق ٹرن آؤٹ 58 فیصد رہا۔