منرل واٹر کمپنیوں سے 8کروڑ کی ریکوری

منرل واٹر کمپنیوں سے 8کروڑ کی ریکوری
کراچی ( پبلک نیوز) منرل واٹر بنانے والی کمپنیوں سے 8کروڑ روپے کی وصولی کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کرادی۔ ادارہ تحفظ ماحولیات (سیپا) کے مطابق سیکرٹری ماحولیات اسلم غوری اور ڈائریکٹرجنرل سندھ نعیم احمد مغل کے احکامات پر کارروائی کی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹرز منیرعباسی نے کمپنیوں کے ریکارڈ کی چھان بین کے بعد رقم کا تعین کیا۔ سیپا کے مطابق سپریم کورٹ زمین سے پانی کشید کرکے پینے کے لیئے منرل واٹرتیارکرکے فروخت کرنے پر رقم سرکاری خزانے میں جمع کرنے کاحکم دیا تھا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا حکم اعلیٰ عدالت کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔ ادارہ تحفظ ماحولیات کے مطابق نجی منرل واٹر کمپنیوں سے 8کروڑ روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے۔ سندھ میں سپریم کورٹ کے حکم پر پانی بیچنے والی کمپنیوں سے رقم کی پہلی وصولی ہے۔ سیکرٹری ماحولیات اور ڈائریکٹرجنرل سندھ نے کا کہنا ہے کہ منرل واٹر تیار کرنے والی کمپنیوں سے رقم وصول کرنے سے قومی خزانے کو فائدہ پہنچے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔