پنجاب میں صوبائی وزیر نے صحت نے لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا ہے۔ عوام کی جانب سے مثبت انداز میں کورونا سے لڑنے کے لیے عملی اقدامات نا ہوئے تو 14 اگست کے این سی او سی ٹارگٹ سے قبل لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔ تین حکومتوں کے باوجود پیپلز پارٹی ہار گئی جبکہ موجودہ حکومت ہونے کے باوجود ن لیگ کو شکست ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان 5 اگست کو آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی سیشن سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ وفاقی کابینہ ملکی سیاسی، معاشی و سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ وفاقی کابینہ کو آزاد کشمیر انتخابات میں فتح پر بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ 20 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی۔ منرل واٹر بنانے والی کمپنیوں سے 8کروڑ روپے کی وصولی کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی گئی۔ سعودی عرب نے عمرہ کی اجازت دے دی تاہم پاکستان اور بھارت سمیت 9 ممالک کے عمرہ زائرین پر بدستور پابندی عائد ہے۔