لاہور(پبلک نیوز) پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے بچوں کو موسم گرما کی چھٹیاں نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے. تفصیلات کے مطابق صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ رواں سال ملک بھرموسم گرما کی تعطیلات نہیں ہونگی۔اور ٹائمنگ سکولوں کی ٹائمنگ صبح 7سے11:00 ہونگی. سندھ کی طرح دیگر صوبے بھی موسم گرما تعطیلات ختم کرکےٹائمنگ صبح 7سے11:00 کا اعلان کریں. بوجہ گرمی طلبا بغیر یونیفارم سکولز آسکتے ہیں . آن لائن تعلیم کی سہولت رکھنے وال سکولز آن لائن کلاسز کا انعقاد کریں گے۔