’عمران خان کےفیصلوں اور اعدادوشمار پر کوئی بھروسہ نہیں‘

’عمران خان کےفیصلوں اور اعدادوشمار پر کوئی بھروسہ نہیں‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہمیں انکے فیصلوں اور نمبرز پر کوئی بھروسہ نہیں ھے ٗ 150 ارب روپے ایس ایم ایس ڈیری سیکٹر کے ٹیکس واپس لے لئے ٗ ٹیکس واپس لیا گیا لیکن یہ نہیں بتایا یہ ریکور کہاں سے ھونگے ٗ شوکت ترین کہتےہیں کہ پورےملک میں 80ہزار پوائنٹ آف سیلز بنادیں گے ٗ وفاقی بجٹ میں کہاگیاکہ صوبائی حکومتیں 570ارب روپےکا سرپلس دینگی۔ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کےبجٹ کےمطابق 320ارب روپےکا سرپلس ہے ٗ ان کےمحصولات اہداف میں 900ارب روپے کا فرق ہے ٗ ان کا بجٹ آئی ایم ایف پر انحصار کرتاہے ٗ یہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کےریٹ بڑھادینگے ٗ شوکت ترین کو پتہ ہےکہ بجلی کےبل بڑھیں گے ٗ عوام کو بجلی کا بل اضافی قیمت پر ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین خود اعتراف کرتےہیں کہ آئی ایم ایف کےدباو میں اقدامات لیے ٗ عمران خان کےفیصلوں اور اعدادوشمار پر کوئی بھروسہ نہیں ٗ 150ارب روپے کےٹیکس واپس لینا کا اعلان کردیا ٗ شوکت ترین یہ بتائیں کہ 150ارب روپے اب کہاں سےآئیں گے ٗ 610ارب روپے پیٹرولیم لیوی جمع کرنے کا ہدف رکھا گیاہے۔ محمد زبیر نے کہا کہ پیٹرول لیوی اہداف کا مطلب پیٹرول پر فی لیٹر25روپےبڑھائیں گے ٗ پاکستان کا دفاعی بجٹ تین سال سےنہیں بڑھا ٗ پاور سیکٹر میں 300ارب روپے کی سبسڈی رکھی گئی ہے ٗ وفاقی بجٹ پاکستان کےعوام کے لئے مزید مشکلات بڑھائےگا ٗ بجٹ کےبعد مہنگائی بیروزگاری بڑھےگی ٗ تاریخ ہےکہ کپتان کی ٹیم ہر سال نیا وزیر خزانہ لاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہارنےوالی ٹیم کی صورت حال ہے ٗ پی ٹی آئی کےچار بجٹ پیش ہوچکےہیں ٗ شوکت ترین کا بجٹ سب سےزیادہ خراب ہے ٗ اتنا مضحکہ بجٹ تاریخ میں نہیں دیکھا ٗ شوکت ترین خود کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی وجہ سےمعیشت کا بیڑہ غرق ہوگیا ٗ کہتےتھےکہ آئی ایم ایف کےدباو پر پہلے سال میں فیصلے کیے۔

Watch Live Public News