لاہور:(پبلک نیوز) جوہر ٹاؤن دھماکے میں اہم پیشرفت، گاڑی لاہور منتقل کرنے والا مبینہ دہشت گرد رات گئے گرفتار کر لیا گیا. تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے مبینہ دہشتگرد سجاد حسین کو منڈی بہاوالدین سے گرفتار کیا, مبینہ دہشتگرد کو لاہور منتقل کر دیا گیا, اس سے تفتیش جاری ہے. تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشتگرد سجاد حسین کا ماسٹر مائنڈ پیٹر پال ڈیوڈ سے دس سال پرانا تعلق ہے, دوران تفتیش سجاد حسین کا گاڑی لاہور منتقل کرنے کا بھی اعتراف, گاڑی لاہور ضرور منتقل کی مگر ٹارگٹ تک کسی اور نے پہنچائی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھماکے میں ملوث ابھی بھی ایک شخص کی تلاش جاری ہے. واضح رہے کہ جوہر ٹاؤن دھماکے میں بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جناح ہسپتال میں 24 زخمیوں کو لایا گیاتھا۔دھماکے میں تیس کلو گرام سے زیادہ غیر ملکی ساختہ دھماکہ خیز مواد اور بال بیرنگ استعمال کئے گئے ٗ دھماکہ خیز مواد ایک کار میں موجود تھا جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے آپریٹ کیا گیا ٗ دھماکے کی وجہ سے کئی مقامات ملبے کا ڈھیر بن گئے اور املاک کو بھی شدید نقصان ہوا ہے ٗ پولیس کی طرف سے علاقے کی جیو فینسنگ کر لی گئی ہے۔