ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ ان بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں۔پیشہ ور بھکاریوں کے متعلق اطلاع ریسکیو 15 پر دے کر پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا مارکیٹوں، چوکوں اور رہائشی علاقوں میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز۔ پیشہ وربھکاریوں کو پک ایند ڈراپ دینے اور سہولت کاری میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے گا جنکی شناخت سیف سٹی اور انٹیلی جینس کی مدد سے کی جارہی ہے۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) June 26, 2022
1/2
اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری ہونے والی ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا مارکیٹوں، چوکوں اور رہائشی علاقوں میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز۔ پیشہ وربھکاریوں کو پک ایند ڈراپ دینے اور سہولت کاری میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے گا جنکی شناخت سیف سٹی اور انٹیلی جینس کی مدد سے کی جارہی ہے۔ ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا گیا کہ جو والدین اپنے بچوں کو بھیک مانگنے کے لئے جرائم پیشہ کے ساتھ بھیجتے ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔