پاکستان کو خطرہ اندرونی انتشار سے ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان کو خطرہ اندرونی انتشار سے ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مملکت پاکستان کو سب سے بڑا خطرہ اندرونی انتشار سے ہے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مذموم سیاسی مقاصد کے لیے عدم برداشت میں ہے، جس کا نکتہ عروج آپ نے 9 مئی کو دیکھا، اگر ہم نے اس اندرونی انتشار کا راستہ نہ روکا تو یہ بیرونی یلغار کا راستہ ہموار کرے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج یہ چاہتی ہے تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز آپس میں بیٹھ کر قومی اتفاق رائے پیدا کریں، یہ ہم نے سانحہ 9 مئی کے بعد 15 مئی کو کہا ہے، ہمارے لیے تمام حقیقی سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں اور بلا تفریق ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپ پہلے فوج کے کلچر کو ہماری ٹریننگ کو ہمارے ڈسپلن کو سمجھیں، میں کس علاقے کا ہوں کس فرقے سے تعلق رکھتا ہوں ، پس پردہ کیا سیاسی وابستگی ہے، میرے لیے ریاست پاکستان اول ہے آخر ہے، فوج اول ہے آخر ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جب ہم اس کو آرڈر دیتے ہیں جاو کود جاو گولیاں کے آگے گر جاو، وہ ملک کی خاطر اس فوج کی خاطر جان دیتا ہے،یہ کہنا کہ کوئی جھکاو تھا سازش تھی یہ انہی ذہنوں کی اختراع ہے جو یہ چاہتے ہین فوج عوام کے درمیان خلیج ہو، فوج کے اندر تقسیم ہو،یہ وہ سازش ہے، ہم نے انشور کرنا ہے یہ چیز دوبارہ نہ ہو۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔