(ویب ڈیسک ) پاکستان نے امریکی ایوان نمائندگان کی انتخابات سے متعلق قرار داد پر ردعمل دیا ہے۔
25 جون 2024 کو امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے ایوان کی قرارداد 901 کی منظوری پر ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بیان دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے 25 جون کو امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے ایوان کی قرارداد 901 کی منظوری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، دنیا کی دوسری سب سے بڑی پارلیمانی جمہوریت اور مجموعی طور پر پانچویں سب سے بڑی جمہوریت ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ایسی قراردادیں نہ تو تعمیری ہیں اور نہ ہی مقصد، ہمیں امید ہے کہ امریکی کانگریس پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں معاون کردار ادا کرے گی۔
اس سے قبل ا مریکی کانگریس نے پاکستان کے انتخابات کی "مکمل اور آزادانہ تحقیقات" کا مطالبہ کرنے کے لیے قرار داد منظور کی تھی جس کے حق میں 368 جبکہ مخالفت میں 7 ووٹ دیے گئے تھے۔