ملک میں کورونا کی تیسری لہربے قابو، 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 4 ہزار 368 نئے کیس رپورٹ، مزید 63 افراد لقمہ اجل بن گئے، پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 91 ہو گئی ، فعال کیسز بڑھ کر 40 ہزار 120 تک جا پہنچے پاکستان میں شوبز انڈسٹری کے لئے بڑا نقصان،معروف ڈرامہ نگارحسینہ معین انتقال کر گئیں، ان کہی، دھوپ کنارے اور تنہائیاں جیسے سپرہٹ ڈرامے تحریر کئے، نمازجنازہ آج کراچی میں ادا کی جائے گی ، پاکستان کی پہلی خاتون اناؤنسر کنول نصیر بھی اسلام آباد میں خالق حقیقی سے جا ملیں، کنول نصیر کچھ عرصہ سے علیل اور زیرعلاج تھیںنیب لاہور نے مریم نوازکی26مارچ کی پیشی ملتوی کردی،پیشی کی نئی تاریخ کااعلان مناسب وقت پرکیاجائےگا،نیشنل کمانڈسینٹرکی ہدایات اورمفادعامہ کےپیش نظر فیصلہ کیاگیا،دباؤمیں لانےکےحربوں کومستردکرتےہیں،نیب ترجمان نے اعلامیہ جاری کردیا،مریم نوازنے ردعمل میں کہا عمران خان کو نیب کےپیچھے نہیں چھپنےدیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کا پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ،چیئرمین پیپلزپارٹی نے مولانا سے خیریت دریافت کی،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی الیکشن روکنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ کیس کی مزید سماعت بینچ کی دستیابی سے مشروط ہے، جیسے ہی بینچ دستیاب ہوگا، کیس سماعت کیلئے مقرر ہوجائے گا، جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ثابت کرنا ہوگا کہ 23 پولنگ اسٹیشنز کی شکایت پر پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات کیوں ضروری ہیں؟سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کردیا، سپریم کورٹ نے بلدیاتی ایکٹ کے سیکشن 3 کو آئین سے متصادم قرار دے دیا، سپریم کورٹ کی طرف سے احکامات جاری کردیئے گئے۔