نیاپاکستان ہاوسنگ سکیم، قرضوں کی حد میں 100 فیصد اضافہ

نیاپاکستان ہاوسنگ سکیم، قرضوں کی حد میں 100 فیصد اضافہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) حکومت کی جانب سے گھر بنانے کے خوابوں کی تعبیر ممکن بنانے کے لئے قرض کی حد اور مارک اپ میں مزیر آسانیاں پیدا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے گھروں کی تعمیر کے لئے قرضہ اسکیم سے متعلق دو اہم فیصلوں کی منظوری دیدی ہے۔ وزیر اعظم نے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم قرضوں کی حد میں 100 فیصد اضافہ کر دیا جبکہ گھروں کی تعمیر کے لئے قرض کی حد 50 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ کر دی گئی۔

5 اور 10 مرلے کے گھر، فلیٹس، یا پہلے سے اپنے پلاٹ پر گھر کی تعمیر کے لئے قرض کی شرح بڑھائی گئی۔ نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے تحت آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی ہو گی۔ گھروں کی تعمیر کے لئے قرض پر رعایتی مارک اپ ریٹ بھی کم کر کے 3 فیصد اور 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کی مانیٹرنگ خود شروع کر دی ہے۔ فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر تمام بینکس گھروں کی تعمیر کے قرض دے رہے ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔