سعودی عرب کی خواتین فٹبال ٹیم باضابطہ طورپر فیفا کی درجہ بندی میں شامل

سعودی عرب کی خواتین فٹبال ٹیم باضابطہ طورپر فیفا کی درجہ بندی میں شامل
سعودی عرب کی خواتین فٹبال ٹیم کو باضابطہ طورپر فیفا کی درجہ بندی میں شامل کرلیا گیا ۔ سعودی ٹیم صرف 18 ماہ کے بعد شاندار نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ سعودی ویمنز فٹ بال ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ ہماری خواتین کی قومی ٹیم فیفا کی درجہ بندی میں شامل ہو گئی ۔سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدرنے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے صرف ڈیڑھ سال میں جو کچھ حاصل کیا ،وہ بڑی کامیابی ہے ۔ سعودی ویمنز فٹ بال ایڈمنسٹریشن کاکہنا تھا کہ خواتین ٹیم نے فیفا کی درجہ بندی میں مختصر عرصے اور ممتاز درجے پر داخل ہو کر تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے قومی ٹیم کے تکنیکی اور انتظامی عملے کے شاندار کام کی بھی تعریف کی ،مسلسل محنت سے مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کی جانب سفر شروع ہوگیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔