'آج کے معاشی، سیاسی، انتظامی چیلنجز عمران کی ناکام پالیسیوں کا شاخسانہ ہیں'

'آج کے معاشی، سیاسی، انتظامی چیلنجز عمران کی ناکام پالیسیوں کا شاخسانہ ہیں'
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کے معاشی، سیاسی اور انتظامی چیلنجز عمران خان کی ناکام پالیسیوں کا شاخسانہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے لکھا کہ عمران خان نے ہمیشہ صرف بیان بازی کی ہے۔ قوم عمران خان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مایوس کن کارکردگی سے متعلق پوچھ رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا آج کے سیاسی، انتظامی اور معاشی چیلنجز کی جڑیں عمران خان کے 4 سالہ دور کی ناکام پالیسیوں میں ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔