(محمدساجد)عموماً یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ مسلسل بارش ہونے پر آسمانی بجلی کی گھن گرج سنائی دیتی ہے،کڑکتی بجلی کی جب روئے زمین پر جب گرتی ہے تو زور دار دھماکے کی آواز پیدا ہوتی ہے، سوشل میڈیا پر آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں لڑکی معجزاتی طور پر محفوظ رہی۔
تفصیلات کے مطابق بارشوں کے موسم میں جب بادل گرجتے ہیں تو ان میں آسمانی بجلی پیدا ہونے کے آثار نمودار ہوجاتے ہیں، ہرسال بجلی گرنے سے تقریباً 1 ہزار سے زائد لوگ لقمہ اجل بن جاتے ہیں، ضروری یہی ہے کہ جب بھی آسمان پر بادل چھا جائیں اور مسلسل بارش کے ساتھ بجلی چمکتے دکھائی دے تو فوراً گھر، کمرے میں چلے جائیں، پانی میں کھڑا ہونے سے اجتناب کریں کیونکہ بجلی اس میں سے آسانی سے گزر جاتی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں آسمانی بجلی کو چھت پر گرتے دکھایا گیا ہے، یہ واقعہ بھارت کے صوبہ بہار کے ضلع سیتامڑھی میں پیش آیا، بارش سےلطف اندوز ہونے کے لئے ایک لڑکی چھت پر آئی تو گھن گرج کے ساتھ تھوڑی دوری پر ایک زور دار دھماکے سے آسمانی بجلی گری، بجلی گرتے ہی ایک دم سب کچھ روشن ہوگیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی نے جیسے ہی بجلی گرتے دیکھی تو چھت سے نیچے کی طرف دوڑ لگا دی، بجلی گرنے کی آواز ایسے معلوم ہورہی ہے جیسے کسی ٹینگ یا جنگی جہاز نے میزائل فائر کئے ہوں، ویڈیو کو بھارتی نیوز چینل ’ آج تک ‘ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کیا۔