پبلک نیوز: کراچی میں پتنگ بازی کا خونی کھیل، گردن کٹنے کا ایک اور دلخراش واقعہ سامنے آگیا۔
تفصیلا ت کے مطابق قاتل ڈور سے 2 سالہ بچے کی گردن کٹ گئی،2 سالہ موسی والد کاشان کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھا۔گلشن شمیم سے گزرتے ہوئے پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے گردن اور شہہ رگ کٹ گئی۔
ڈور سے والد کاشان کا ہاتھ بھی کٹا اور ننھے موسی کو پہلے قریبی اسپتال پھر سول منتقل کیا گیا۔معصوم موسی کو نجی اسپتال کے وینٹی لیٹر پر مصنوعی سانس دی جارہی ہے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ جمعے کے روز پیش آیا۔