ایچیسن کالج کے پرنسپل کے استعفے کا معاملہ، قومی اسمبلی میں تحریک التواء پیش

ایچیسن کالج کے پرنسپل کے استعفے کا معاملہ، قومی اسمبلی میں تحریک التواء پیش
کیپشن: Resignation of Principal of Aitchison College, adjournment motion tabled in National Assembly

ویب ڈیسک: ایچیسن کالج کے پرنسپل کے استعفے کا معاملہ قومی اسمبلی میں بھی پہنچ گیا۔ جہاں ایم این اے ریاض فتیانہ کی جانب سے تحریک التواء پیش کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 107 سے منتخب ہونے والے ایم این اے ریاض فتیانہ کی جانب سے تحریک التواء پیش کی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ایچیسن کالج لاہور کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن، جن کا تعلق آسٹریلیا سے ہے اور میرٹ پر ان کی تقرری بطور پرنسپل ہوئی تھی، نے گورنرہاؤس پنجاب کی جانب سے پچھلے چند ماہ سے ایک ریٹائرڈ بیوروکریٹ اور وفاق کی نگران اور موجودہ وفاقی حکومت میں ایک اہم عہدہ پر براجمان شخص کے دو بچوں کی چھٹی اور فیس معافی کے لیے قواعدو ضوابط سے ہٹ کر پرنسپل پر ناجائز دباؤ اور اختیارات سے تجاوز پر پرنسپل کی جانب سے مستعفی ہونے کے اعلان پر ملک بھر میں شدید بےچینی اور تشویش پائی جاتی ہے۔

میڈیا پر اس خبر سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔ صوبے کا گورنر چونکہ وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے، لہذا قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی روک کر اس افسوسناک واقعہ پر بحث کی جائے۔

Watch Live Public News