شہزادہ فہد بن ذعار بن ترکی کی والدہ انتقال کرگئیں

شہزادہ فہد بن ذعار بن ترکی کی والدہ انتقال کرگئیں
ریاض : سعوی ایوان شاہی کے مطابق شہزادہ فہد بن ذعار بن ترکی کی والدہ خالق حقیقی سے جا ملی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ فہد بن ذعار بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی آل سعود کی والدہ انتقال کر گئیں ہیں ۔ سعوی ایوان شاہی کے مطابق جمعرات 26 مئی کو بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد میں مرحومہ کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ شہزادی لولوۃ بنت فہد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئی تھیں، شہزادی حدود شمالیہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان کی والدہ تھیں۔ شاہی خاندان کے افراد، مقامی عہدیداروں اور عوام نے شاہی خاندان خصوصاً گورنر حدود شمالیہ سے اظہار تعزیت کیا تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔