پاکستان میں مذہبی تہوار سکون سے مناتے ہیں، کوئٹہ میں آباد ہندو برادری کا اظہارخیال

پاکستان میں مذہبی تہوار سکون سے مناتے ہیں، کوئٹہ میں آباد ہندو برادری کا اظہارخیال
کیپشن: Religious festivals are celebrated peacefully in Pakistan, the expression of the Hindu community living in Quetta

ویب ڈیسک: بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ اذیت ناک سلوک کیا جاتا ہے اس کے برعکس پاکستان میں اقلیتوں کو ہر طرح کی آزادی حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کےعلاقےشانتی نگرمیں بسنے والی ہندو برادری کا کہنا ہے کہ ’’ بھارت خود کو سیکولر ملک کہتاہے مگر وہاں اقلیتیں بالخصوص مسلمان اور چھوٹی ذات کے ہندو غیر محفوظ ہیں"۔ " ہم ہندو پاکستان میں  خود کو محفوظ سمجھتے ہیں اور خوش ہیں‘‘۔

’’ہم یہاں مذہبی تہوارسکون کے ساتھ مناتے ہیں، بڑی خوشی ملتی ہے"۔ کسی طرح کی کوئی فکر نہیں ہوتی، کھانے پینے کو بھی اچھا ملتا ہے، بلوچستان حکومت مکمل تحفظ فراہم کرتی ہے‘‘۔ ’’ہم بہت امن کیساتھ رہتے ہیں، ہمارے آباؤ اجداد برطانوی دور سے یہاں رہائش پذیر ہیں"۔

ہم اپنے مذہبی تہوار دھوم دھام اور خوشی سے مناتے ہیں‘‘۔ ’’یہاں کی مقامی حکومت ہمارے ساتھ مکمل تعاون کرتی ہیں،حکومت کا بھی تعاون ہوتا ہے، پاکستان ہمارا گھر ہے‘‘۔ ’’بڑی خوشحال زندگی گزار رہے ہیں، کوئی پابندی نہیں ہے، اپنی عبادات آزادی کے ساتھ کرتے ہیں، تہوار مناتے ہیں‘‘۔ ’’حکومت کی جانب سے ہمیں ریلیف پیکیج دیا جاتا ہے، تہوار پر ان کی جانب سے مکمل تعاون بھی کیا جاتا ہے‘‘۔

کوئٹہ کا علاقہ شانتی نگر مذہبی روادری کی بڑی مثال ہے۔ بھارت کوسبق سیکھنے کی ضرورت ہے جو خود کو سیکولرملک توکہتاہے مگر وہاں کی اقلیتیں ہندوؤں کے متعصبانہ رویہ سے تنگ ہیں۔

Watch Live Public News