حکومت بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئےمتحرک،پیرتک کا وقت دیدیا

حکومت بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئےمتحرک،پیرتک کا وقت دیدیا
کیپشن: حکومت بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئےمتحرک،پیرتک کا وقت دیدیا

ویب ڈیسک: بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے وزیر خوراک پنجاب متحرک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خوراک بلال یاسین کی صدارت میں بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کیلئے اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں سیکرٹری خوراک پنجاب، ڈی جی فوڈ اتھارٹی، ڈی جی انڈسٹریز، ڈپٹی کمشنر لاہور شریک تھے جبکہ اہم اجلاس میں بیکری ایسوسی ایشن اور 21 مشہور برینڈز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

وزیر خوراک پنجاب نے کہا کہ ڈبل روٹی، رس اور بن کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے۔

بلال یاسین نے کہا کہ 2 ماہ میں گندم، آٹے اور میدے کی قیمتوں میں 30 سے 48 فیصد تک کمی ہوئی، روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی کروائی، بیکری مصنوعات کی قیمتیں بھی ہر صورت کم ہوں گی،برینڈز نے قیمتوں میں کمی کیلئے سوموار تک مشاورت کا وقت مانگا ہے،اسٹیک ہولڈرز کو سوموار 27 مئی تک قیمتوں میں رضاکارانہ کمی کا وقت دیا گیا ہے۔

  بلال یاسین نے مزید کہا کہ بیکری مصنوعات اور بسکٹ برینڈز کی قیمتوں میں رضاکارانہ طور پر کمی کریں،سوموار کو انتظامیہ کیساتھ بیٹھ کر بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کا تعین ہوگا۔

وزیر خوراک  نے کا کہ پنجاب بھر میں انتظامیہ کم قیمتوں پر بیکری مصنوعات کی دستیابی یقینی بنائے گی،عوام تک سستی اور معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

Watch Live Public News