علی امین گنڈاپورکی عمران خان سے ملاقات،بڑی خبردیدی

علی امین گنڈاپورکی عمران خان سے ملاقات،بڑی خبردیدی
کیپشن: علی امین گنڈاپورکی عمران خان سے ملاقات،بڑی خبردیدی

ویب ڈیسک: وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں چالیس منٹ ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپورنےعمران خان کو ایس آئی ایف سی اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا۔ اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات میں پارٹی اور ملکی سیاسی صورتحال کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

Watch Live Public News