واٹس ایپ پر اب ’Voice Notes‘ بھی اسٹیٹس پر لگایا جا سکے گا

واٹس ایپ پر اب ’Voice Notes‘ بھی اسٹیٹس پر لگایا جا سکے گا
لاہور: دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اب ایک اور حیرت انگیز فیچر پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ جس کے تحت اب صارفین اپنے وائس نوٹس صرف چیٹس پر نہیں بلکہ سٹیٹس پر بھی لگا سکیں گے۔ واٹس ایپ بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ ایپ نے اب آئی فون صارفین کے لئے بھی وائس نوٹ سٹیٹس پر لگانے کے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے۔اس سے قبل بھی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کیلئے یہ فیچر جلد متعارف کروائے گا تاہم اب تک کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اسی حوالے سے ویب بیٹا انفو نے ایک سکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے کہ جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ اس فیچر کو کیسے استعمال کیا جائے گا۔ سکرین شاٹ میں با آسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ وائس نوٹ کو بالکل عام اسٹیٹس کی طرح ہی لگایا جائے گا اور ساتھ میں ٹیکسٹ بھی لکھا جا سکے گا۔ علاوہ ازیں یہ مکمل طور پر صارف کی مرضی پر ہی منحصر ہوگا کہ وہ کس کے ساتھ وائس نوٹ والا اسٹیٹس شیئر کرنا چاہتا ہے۔ تاہم ابتدائی طور پر واٹس ایپ صارفین 60 سیکنڈز یعنی کہ 1منٹ کا وائس نوٹ اسٹیٹس پر لگاسکیں گے اور بعد میں اس کے دورانیے میں اضافہ بھی ممکن ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔