(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری کی جار ہی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ذمہ داری سے نکلنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم نےقیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کردی۔
قیمتیں بڑھانے کےنتیجے میں حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، قیمتیں کم ہونے کی صورت میں حکومت کو مطلوبہ عوامی ستائش نہیں ملتی۔
ذرئع نے بتایا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری کی جاررہی ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر پیٹرولیم نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چئیرمین اوگرا کو قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کے اثرات اور لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا حتمی فریم ورک وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔
ادھر پیٹرولیم ڈیلرز نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قمتیں مقرر کرنے کااختیار دینے کی مخالفت کی تھی۔پیٹرولیم ڈیلرز کا موقف ہے کہ کھلا اختیار ملنے پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب ناجائز منافع خوری کا خدشہ ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرمملکت آصف علی زرداری کےقریبی ساتھی اور اوگرا کی ایک اہم شخصیت کمپنیوں کو قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کیلئے کوشاں ہیں۔