نگران حکومت کے 6 ماہ،موثر پولیسنگ،املاک سےمتعلق جرائم میں 12 فیصد کمی

نگران حکومت کے 6 ماہ،موثر پولیسنگ،املاک سےمتعلق جرائم میں 12 فیصد کمی
لاہور: 6ماہ کے دوران ڈکیتی، چوری، نقب زنی، چھینا چھپٹی کی وارداتوں میں کمی، گاڑی ا ور موٹرسائیکل کی چوری چکاری کے واقعات بھی کم ہوگئے۔ نگران حکومت کے 6ماہ میں موثر پولیسنگ سے املاک سے متعلق جرائم میں 12فیصد کمی ہوئی ہے۔ کرائم کالز لاہور 15کے اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں 6ماہ کے دوران ڈکیتی، چوری، نقب زنی، چھینا چھپٹی کی وارداتوں میں کمی ہوئی۔ گاڑی اور موٹرسائیکل کی چوری چکاری کے واقعات بھی کم ہوگئے۔ ڈیٹا رپورٹ میں بتایا گیا کہ مئی 2023میں املاک سے متعلق جرائم میں 6فیصداضافہ اور جولائی میں 11فیصد کمی ہوئی۔ اگست میں املاک سے متعلق جرائم میں 10اضافہ نوٹ کیا گیا۔ستمبر میں جرائم میں 8 فیصد اور اکتوبر2023میں 12فیصدکمی ہوئی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈیٹا رپورٹ سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم میں کمی کا رحجان قابل تحسین ہے مگر اسے مزید کم کرنا ہے۔پولیس کو تمام تر ممکنہ وسائل مہیا کررہے ہیں،بہتر کارکردگی کی توقع ہے۔ اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی او اور دیگر پولیس حکام بھی موجود تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔