امریکی ریاست ورمونٹ میں 3 فلسطینی طلباء کو گولی مار دی گئی

امریکی ریاست ورمونٹ میں 3 فلسطینی طلباء کو گولی مار دی گئی
امریکا کی ریاست ورمونٹ میں تین فلسطینی طلباء کو گولی مار دی گئی۔ رام اللہ فرینڈز اسکول کا کہنا ہے کہ اس کے تین گریجویٹ جو مقبوضہ مغربی کنارے سے امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے گئے تھے، کو برلنگٹن، ورمونٹ میں گولی مار دی گئی۔ قتل ہونے والوں میں ہشام اوارتانی ہے جو براؤن یونیورسٹی میں پڑھتا ہے، کنان عبدل حامد، جو ہیورفورڈ یونیورسٹی جاتا ہے، اور تحسین احمد، جو ٹرنیٹی کالج کا طالب علم ہے۔ مبینہ طور پر ہشام اوارتانی کو پیٹھ میں گولی لگی، احمد کو سینے میں اور عبدل حامد کو معمولی چوٹیں آئیں۔ لواحقین اسے نفرت انگیز جرم (Hate Crime)قرار دے رہے ہیں، لیکن پولیس ابھی تک فائرنگ کے محرکات کا اندازہ نہیں لگا سکی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔