ارشد شریف قتل ، تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل

ارشد شریف قتل ، تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل
اسلام آباد: افریقی ملک کینیا میں قتل ہونے والے معروف اینکر اور سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت نے تین رکنی ہائی پروفائل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی 3رکنی کمیٹی میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور انٹر سروسز انٹیلیجنس سروس (آئی ایس آئی) کے نمائندے شامل ہوں گے۔ تحقیقاتی ٹیم فوری طور پر کینیا روانہ ہوگی ، اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو جمع کرائے گی اور کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کمیٹی کی تحقیقات میں معاونت کرے گا۔ خیال رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو نیروبی میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا .

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔