پی ٹی آئی لانگ مارچ: وفاقی پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی

پی ٹی آئی لانگ مارچ: وفاقی پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں ممکنہ اشتعال کے پیش نظر وفاقی پولیس نے بھی حکمت عملی تیار کر لی۔ سیکیورٹی پلان کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لئے 13 ہزار 86 سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے، جن کی نگرانی 2 ڈی آئی جی، 4 ایس ایس پی،11 ایس پی کریں گے۔ 30 اے ایس پی اور ڈی ایس پی بھی ڈیوٹی انجام ديں گے۔ پلان کے مطابق لانگ مارچ میں وفاقی پولیس کے مجموعی طور پر 4 ہزار 190 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے، ایف سی کے 4 ہزار 265 اور رینجرز کے 3 ہزار 600 اہلکار تعینات ہوں گے، سندھ پولیس کے 1 ہزار 22 افسران و اہلکار بھی بلا لئے گئے ہیں۔ کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیزی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی اہلکاروں کو 616 آنسو گیس گنز اور 50 ہزار سے زیادہ شیل فراہم کر دیےگئے ہیں، 611 بارہ بور گنز اور 36 ہزار 700 ربر کی گولیاں بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔ پولیس کو 2 ہزار 430 ماسک اور 374 گاڑیاں بھی فراہم کی گئی ہیں، فیلڈ میں‌تعینات اہلکاروں کو ہر صورت غیرمسلح رہنے کی ہدايت کی گئی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔