استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان عقاب الاٹ کردیا گیا

استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان عقاب الاٹ کردیا گیا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان عقاب الاٹ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی عام انتخابات میں عقاب کےانتخابی نشان کے ساتھ میدان میں اترے گی۔الیکشن کمیشن نے درخواست منظور کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان بلا ، چڑیا یا عقاب دینے مطالبہ کیا تھا۔ بلے کے نشان کا معاملہ عدالت میں ہے، چڑیا کا نشان ایک اور سیاسی جماعت کے پاس ہے۔ اس لیے الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب انتخابی نشان الاٹ کیا۔ آئی پی پی کو عقاب کا نشان الاٹ ہونے کے بعد پارٹی کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور سیاسی جماعت اب باضابطہ طور پر انتخابات میں حصہ لے سکے گی۔ دوسری جانب آل پاکستان مسلم لیگ نے انتخابی نشان عقاب واپس لینے اور پارٹی کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔