پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جب مثبت کیسز کی شرح چار فیصد سے بھی نیچے آ گئی ہے، کورونا سے مزید 42 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ملک بھر میں اس وقت 4ہزار 199مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ، پاکستان مشن اور قونصلیٹ حکام نے وزیر خارجہ کو ایئرپورٹ پر الوداع کیا، شاہ محمود قریشی نے اجلاس کی سائیڈ لائن پر اہم ملاقاتیں کی، افغانستان سے متعلق پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھا۔ بھارت دہشت گردوں کا معاون ہے، پاکستان کا جنرل اسمبلی اجلاس میں سخت ردعمل، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستانی مشن کی کاؤنسلر صائمہ سلیم نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا۔ کہا کشمیر بھارت کا حصہ نہیں، بین الاقوامی سطح پر متنازعہ علاقہ ہے۔۔ صائمہ سلیم کے جواب پر بھارتی کاونسلر نشست چھوڑ کر چلی گئیں۔ نریندرمودی کی تقریر دوران یو این ہیڈ کوارٹر کے باہر سکھوں اور کشمیریوں کا بھارتی وزیراعظم کے خلاف احتجاج، شرکا کی بھارت مخالف اور خالصتان کے حق میں نعرے بازی۔