گھریلو صارفین کیلئے گیس 35 فیصد مہنگی کرنے کا امکان

گھریلو صارفین کیلئے گیس 35 فیصد مہنگی کرنے کا امکان
اسلام آباد ( ویب ڈیسک  )حکومت کی طرف سے سردیاں آنے سے قبل ہی گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتیں بڑھانے کا عندیہ دیدیا گیا،یکم نومبر سے 28 فروری کے دوران گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد تک ہوشربا اضافہ کیا جا سکتا ہے، بلوں میں پانچ سے لیکرنو ہزار روپے ماہانہ تک اضافے کا امکان پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے بتایا گیا کہ اس حوالے سے سمری وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی میں پیش کر دی گئی ہے ،ابھی حتمی طور پر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے ، سمری میں تجویز کیا گیا ہے کہ یکم نومبر سے گیس کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے جو 35 فیصد تک جا سکتا ہے، پہلے دو سلیب والے صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہو گا۔ ماہانہ 2 ہیکٹو میٹر کیوبک پر ریٹ 553 کے بجائے 683 کرنے کی تجویز ہے، یعنی ماہانہ بل 3733 سے بڑھ کر 4295 ہو جائے گا، دوسری طرف گیس کی قیمتوں میں اضافے کے معاملہ پر اپوزیشن نے ممکنہ اضافہ کو مسترد کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں قابل تشویش ہے، گھریلو گیس صارفین کیلئے قیمت میں 35 فیصد مجوزہ اضافہ  ظلم اورزیادتی کی انتہا ہے ، پارٹی نے تو بجٹ کو پہلے ہی  پی ٹی آئی ایف ایم بجٹ قرار دیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے لوگ بچوں کے ساتھ خود کشیوں پر مجبور ہیں،  ناکام ترین حکمرانوں نے  ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا  کھڑا کیاے،مہنگی گند،م آٹا، چینی خریداری مشکل بنانے والے حکمران اب  عوام الناس کے چولہے بند کرنا چاہتے ہیں ، ٹیکس فری بجٹ کا جھوٹ بولنے والے  آئی ایم ایف کی   کڑی شرائط پر عوام الناس کی جیبیں کتر رہے ہیں ۔

Watch Live Public News