2023 میں پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر دفن کردیں گے

2023 میں پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر دفن کردیں گے

راولپنڈی (پبلک نیوز)‌راولپنڈی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کنٹونمنٹ میں شفاف الیکشن ہوئے، کوئی مداخلت نہیں ہوئی ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن کو 2023 میں شفاف الیکشن کرانے ہوں گے۔ 2023 میں پی ٹی آئی کو ہمشیہ کے لیے سیاسی طور پر دفن کر دیں گے.

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ قرضے لے کر عوام کو جکڑ دیا اور اب بھی کہتے ہیں گھبرانا نہیں، سلیکٹڈوزیراعظم نےسوا 3 سال میں ملک کوتباہ کردیا،آ ج غریب آدمی مہنگی دوائی نہیں خریدسکتا، غریب عوام بجلی کے بلوں سے پریشان ہیں.

شہباز شریف کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ قوم کاتیل نکالے والا سلیکٹڈ کہتا ہے آپ نے گھبرانا نہیں، یہ کہتے تھے ایک کروڑ نوکریاں اور لاکھوں گھر دیں گے لیکن انہوں نے روزگار چھین لئے، آج سوا تین سال بعد لوگوں کی آنکھیں کھل گئی ہیں،2023میں میں پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔