کراچی : پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 3 رنز سے شکست دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم 167 رنز کے مقابلے میں 163 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔پاکستانی فاسٹ بالرحارث روف کے شاندار اوور نے میچ کا نقشہ تبدیل کیا۔انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈوسن کے طوفانی 34رنز بھی رائیگاں گئے، بروک34 ،ڈکٹ33 اور معین علی نے 29رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور محمد نوازنے3،3شکارکیے جبکہ محمد حسنین نے بھی2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انیسویں اوور میں حارث رؤف نے دو گیندوں پر دو وکٹیں لیکر میچ کا پانسہ پلٹا،اس سے قبل 18ویں اوور میں انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹر لیام ڈاسن نے 25 رنز بٹور کر میچ کو انگلینڈ کی جھولی میں ڈال دیا تھا۔ قبل ازیں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے تھے، محمد رضوان نے 88 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بابراعظم 36 اور شان مسعود21 بناکر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹاپلے نے دو وکٹیں حاصل کیں،ڈیوڈ ولی،لیام ڈوسن ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔