واضح رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 290 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 291 روپے کا ہوگیا ہے۔Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/4maBgCIoV5#SBPExchangeRate pic.twitter.com/KOrJRJtHa3
— SBP (@StateBank_Pak) September 26, 2023
کراچی : پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل تگڑا ہو رہا ہے،آج بھی انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 6 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی ڈالر آج بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں سستا ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد وشمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک روپے6 پیسے سستا ہوکر 289 روپے 80 پیسےکا ہوگیا ہے۔