لاہور: سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز شریف لندن سے لاہور پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز لندن سے بذریعہ دبئی واپس پہنچیں ہیں ، مریم نواز نے لندن میں چار روز قیام کیا اور اس دوران اہم ملاقاتیں بھی کیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز پاکستان کل سےقائد ن لیگ کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لینگی ۔ مریم نواز پنجاب بھر کے تنظیمی ونگز عہدیداروں اور کوآرڈینیٹرز سے ملاقات بھی کرینگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز لاہور شہر کے تمام سابقہ بلدیاتی نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گی، پنجاب میں ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر نامزد کوآرڈینیٹرز سے تیاریوں پر بریفنگ لیں گی۔