ویب ڈیسک: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد پنجاب کی 3 انسدادِ دہشت گردی عدالتوں میں ججز تعینات کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد، سرگودھا اور راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالتوں میں ججز تعینات کئے گئے ہیں۔
تعینات ہونے والے ججز کو 28 سمتبر تک نئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔