سندھ میں انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی

سندھ میں انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی

کراچی ( پبلک نیوز) سندھ میں 30 اپریل سے شہروں کےدرمیان چلنے والی مسافر گاڑیوں کی سروس بند کردی جائے گی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے انٹرسٹی اور انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ سےمتعلق حکمنامہ جاری کردیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند کی جا سکےگی۔ کراچی میں چلنے والی مسافر بسوں کوچز میں نصف نشستیں خالی رکھنا ہوں گی۔

دوسری جانب این سی او سی نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی توسیع کر دی۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ 17 مئی تک ہفتہ اور اتوار کو بند رہے گی۔ این سی او سی نے 60 برس کے شہریوں کے لیے بھی واک ان ویکسی نینش کی اجازت دے دی۔ این سی او سی او کو مراکز صحت کو آکسیجن کی فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کووڈ کیسز میں اضافہ کے باعث 6901 آکیسیجن بیڈز فراہم کیے گئے۔ آکسیجن کی فراہمی کی کڑی نگرانی کی جا رہے ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔