اسلام آباد ( پبلک نیوز) روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں اوورسیزپاکستانیز کی غیر معمولی دلچسپی، وزیر اعظم عمران خان کا اوورسیز پاکستانیوں سے اہم خطاب کرنے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں 1 ارب ڈالر بھیج کر اوورسیز پاکستانیوں نے کپتان کا دل جیت لیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے اہم خطاب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیراعظم جمعرات کو صبح گیارہ بجے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں ایک ارب ڈالر بھیجنے پر اوورسیز کا شکریہ ادا کریں گے۔ وزیر اعظم اپنے خطاب روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی افادیت اور اہمیت پر بات کریں گے۔
اوورسیز پاکستانیوں نے گزشتہ سال 10 ستمبر سے اب تک 1 لاکھ 20 ہزار اکاونٹس کھول لیے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے چند ماہ میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں ایک ارب ڈالر سے زائد رقم بھجوادی۔
سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں رقم بھیجنے پر زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے۔ روشن اپنی کار، روشن سماجی خدمت کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔