پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،28 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،28 اپریل 2021
پاکستان بھر کسی بھی طرح کے امتحانات نہیں ہوں گے۔ وفاقی حکومت نے تمام امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ‏اسد عمر کی صدارت میں ہونے والے NCOC اجلاس میں یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ فیصلہ کی روشنی میں پندرہ جون تک کوئی امتحان نہیں ہوں گے۔وزیر اعظم عمران خان سے جہانگیر ترین کے ہم خیال ساتھیوں نے ملاقات کی، گروپ کی طرف سے راجہ ریاض نے موقف پیش کیا، وزیر اعظم کا انصاف کی فراہمی کا وعدہ۔مسلم لیگ ن کی قیادت شہباز شریف ہی کریں گے جبکہ پنجاب کے معاملات حمزہ شہباز شریف دیکھیں گے۔ ذرائع ن لیگ کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز مصلحانہ انداز جاری رکھیں گے اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جارحانہ رویہ ہی برقرار رکھیں گی۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچوں کے لیے ڈرافٹنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا۔سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کے 53 ملازمین کو برطرف کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت کی جانب سے یہ حکم وفاقی تحقیقاتی ادارے میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کے دوران دیا گیا۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات میں ری اپئیر کی پالیسی پر نظرثانی، سمسٹر بہار 2021ء میں داخلہ لینے والے ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبہ کے لیے ری اپئیر چانس ختم کر دیا گیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔